113

یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران لانس نائیک شہید، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ یو این مشن ڈارفر میں خدمات کی انجام دہی کے دوران لانس نائیک عادل جان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن ڈارفر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک عادل جان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عادل جان شہید ڈارفر امن مشن میں شہریوں کے تحفظ اور امدادی کاموں کے فرائض کی انجام دہی کے لئے مامور تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ایف سی بلوچستان کے 38 سالہ لانس نائیک عادل جان لکی مروت کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یو این مشن کے تحت پاکستان نے عالمی امن واستحکام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ عادل جان سمیت دنیا بھر میں مامور مختلف امن مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران 161 پاکستانی اہلکار جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں