116

پاکستان کیخلاف پنجشیر میں مداخلت کی گمراہ کن خبریں پھیلائی گئیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پنجشیر میں مداخلت کی گمراہ کن خبریں پھیلائی گئیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا آئندہ اجلاس ایران میں ہو گا۔ افغان امن کے دشمن اور سپائلرز اب بھی منفی پروپیگنڈا کر رہے ہی‍ں۔ پاکستان کے خلاف پنج شیر میں مداخلت کی گمراہ کن خبریں پھیلائی گئیں، جنہیں مسترد کرتے ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صحافیوں، خواتین پر تشدد کی مصدقہ رپورٹس نہیں دیکھیں، افغانستان سے متعلق پرانی فوٹیج، تصاویر سے گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں، افغانستان میں بہر حال انسانی حقوق کی ہر ممکن پاسداری چاہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری بزرگ ھریت رہنما سید علی گیلانی کے خاندان کو آج بھی ہراساں کیا جا رہا ہے، انہیں امور پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام، صحافیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے آگاہ کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں