127

خواتین کو طلاق کے قانونی حق سے آگاہ ہونا چاہیے: نادیہ حسین

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے زور دیا ہے کہ تمام خواتین کو شادی کے وقت اور اس کے بعد طلاق کے قانونی حق سے آگاہ ہونا چاہیے۔

نادیہ حسین نے انسٹاگرام پوسٹ میں مسلم فیملی لاز آرڈیننس، 1961 اور نکاح نامے کی شق 18 کی تصاویر پوسٹ کیں، یہ دونوں ہی خواتین کو اپنے شوہر کو طلاق دینے کا قانونی حق دیتی ہیں۔

انہوں نے معاشرے میں عام ایک غلط فہمی کی نشاندہی کی جس کے مطابق عورتوں کو طلاق کا حق نہیں حاصل ہونا چاہیے کیونکہ ان کے جذبات غالب آجاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی شادی کو بلا وجہ ختم کر دیتی ہیں۔

نادیہ حسین نے زور دیا کہ کوئی بھی سمجھدار عورت خوشی سے اپنی شادی اور گھر کو تباہ نہیں کرے گی مگر ایک خاتون کو پریشان حال شادی شدہ زندگی سے نکلنے کی طاقت ضرور حاصل ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں