126

خلیل الرحمٰن نے شیر میانداد کو اپنے کیمپ میں شامل کرلیا

رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے گلوکار شیر میانداد کو اپنے کیمپ میں شامل کرلیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے گلوکار شیر میانداد کو اپنے آنے والے تمام پراجیکٹس کے لئے سائن کیا ہے۔ دونوں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں خلیل الرحمٰن قمر نے شیر میانداد کی آواز کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے آنے والے ٹی وی ڈراموں کے او ایس ٹی شیر میانداد ہی گائیں گے۔ ملاقات میں میوزک ڈائریکٹر کامران اختر بھی موجود تھے۔

خلیل الرحمٰن قمر اس سے پہلے گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز کے مداح رہے ہیں۔ ان کے بیشتر ڈراموں کے او ایس ٹی وہی گاتے رہے ہیں۔ خاص کر ٹی وی ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو” کے او ایس ٹی نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں