127

مقدونیہ کے ہسپتال میں آتشزدگی، 10 کورونا مریض ہلاک، متعدد زخمی

یورپی ملک مقدونیہ میں ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں زیادہ تر کورونا کے مریض ہیں۔

مقدونیہ کے شمالی علاقے کے ہسپتال میں آگ لگنے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، وزیر صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، کئی مریضوں کو دارالحکومت کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں