125

امریکا نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا پیغام نہیں دیا، وائٹ ہاؤس

طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وائٹ ہاؤس کا موقف سامنے آ گیا، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا پیغام نہیں دیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکا کو ایسی کوئی جلدی نہیں کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے، امریکی شہریوں کو نکالنے کے لیے طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کی یہ ایک عبوری کابینہ ہے جس میں کوئی صدر نہیں ہے، انہیں اپنے آپ کو منوانے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں