142

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

مسجد وزیر خان میں رقص کرنے اور ویڈیو بنانے کے کیس میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی نے مسجد وزیر خان بے حرمتی کیس پر سماعت کی، دوران سماعت مقدمے میں نامزد ملزم اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید طلب کرنے کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئے.

عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پراسیکیوشن نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف چالان جمع کر وا رکھا ہے، جس میں موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کر کے بے حرمتی کی جبکہ واقعہ کے ویڈیو بھی موجود ہے لہذا عدالت صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف کارروائی کرے۔

اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف آئندہ کارروائی 6 اکتوبر کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں