136

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا جمعرات سے کراچی میں آغاز

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا جمعرات سے کراچی میں آغاز ہو گا، کھلاڑیوں نے شہر قائد میں ڈیرے ڈال لئے۔

پاکستان کپ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس شروع کردی ہے، نیٹ سیشن میں بیٹنگ اور باولنگ میں خامیوں کو قابو پانے کی کوشش کی گئی جبکہ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی خوب محنت جاری ہے، ایونٹ 9 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 4 ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے جائیں گے، ٹیم بلاسٹرز کی قیادت سدرہ نواز، چیلنجرز کی جویریہ خان اور ڈائنامائٹس کی منیبہ علی صدیقی کریں گی، پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والی ٹیم اسٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کے سپرد کی گئی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 21 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں