152

اداکارہ فضا علی گانے کی ریکارڈنگ کے دوران گر کر بے ہوش

لاہور: (نیوزڈیسک) اداکارہ فضا علی ایک گانے کی ریکارڈنگ کے دوران زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے قریب ریتلے علاقے میں گلوکار ملکو اور فضا علی کے گانے کی ریکارڈنگ جاری تھی کہ اچانک اداکارہ اونچائی سے گر کر بے ہوش ہو گئیں۔ انہیں جب ہوش آیا تو ان کا سر درد سے چکرانے لگا۔ اس دوران سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی، تمام لوگ اپنا کام چھوڑ کر اداکارہ کو بچانے کی تگ و دو میں مصروف نظر آئے۔

گلوکار ملکو بھی اس دوران شدید پریشانی کا شکار نظر آئے اور پانی نہ ملنے پر فضا علی کو لسی پلا کر ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں