454

عماد وسیم قومی ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر حیران

سپنر عماد وسیم قومی ون ڈے سکواڈ سے باہر ہونے پر حیران رہ گئے، کہتے ہیں ڈومیسٹک میچوں میں کارکردگی دکھا کر واپسی کی کوشش کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر حیران قومی کرکٹ ٹیم کے سپن بائولنگ آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں کہ ان کے ٹیم سے اخراج کی وجہ کیا ہے ۔

32 سالہ آل راؤنڈر کا خیال ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کے بعد اپنی واپسی ممکن بنانے کیلئے پرعزم ہیں لیکن وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ عالمی کپ 2019ء کے بعد انہیں صرف 2 یا 3 میچوں میں موقع دے کر ڈراپ کیوں کردیا گیا مگر وہ ٹیم انتظامیہ کے اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور تسلسل کے ساتھ ڈومیسٹک میچوں میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی واپسی کی کوشش کرتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں