150

جنگ ستمبر کے شہدا اورغازیوں کو سلام، ملک بھر میں یوم دفاع آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان آج قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

1965 کی جنگ، قومی تاریخ کا درخشاں باب، دشمن کو عبرت ناک شکست اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔ جنگ ستمبر کی یاد میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور تمام نیول، ائیر بیسز اور چھاونیوں میں بھی خصوصی تقریبات ہوں جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔

یوم دفاع وشہدا کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ تمام خطرات میں مادر وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ 1965ء میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کی لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

1965 کی جنگ کے 56 سال مکمل ہونے پر یوم دفاع کی خصوصی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ یوم دفاع کی اہم تقریب جنرل ہیڈ کورٹرز راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں