112

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

لاہور(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔لاہور شہرکادرجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کےمطابق بالائی پنجاب ،اسلام آباد،شمال مشرقی بلوچستان اورآزادکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہرکیاگیاہے جبکہ خیبرپختونخواہ اورگلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34جبکہ کم سے کم درجہ حرارت
26ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے ۔ہوامیں نمی کاتناسب 78اورائیرکوالٹی انڈیکس 107ریکارڈ کیاگیاہے۔پنجاب کے اضلاع ، پوٹھوہار، لیہ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے۔ سندھ کے اضلاع تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، بینظیر آباد، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سوات، دیر، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بنوں، کرم اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں