115

جائیداد تنازے پر اندھا دھند فائرنگ ,6افراد جاں بحق ،افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا؟

پشاور(نیوز ڈیسک)جائیداد تنازے پر اندھا دھند فائرنگ ,6افراد جاں بحق ،افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا؟افسوسناک واقعے نے سب کو افسردہ کردیا تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین میں فائرنگ سے6 افراد جاں بحق
اور گیارہ زخمی ہوگئے، 3زخمیوں کی حالت نازک ہے۔لوئر کرم میں مہورہ کےقریب دو گرپوں میں جائیداد کا تنازعہ جاری تھا کہ آج صبح فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس سے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو پارا چنار اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں