158

نوجوان لڑکی کو چچا زاد بھائی نے شادی کیلئے پروپوز کیا ، نہ ماننے پر ایسا اقدام کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نوجوان لڑکی کو چچا زاد بھائی نے شادی کیلئے پروپوز کیا ، نہ ماننے پر ایسا اقدام کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے ۔۔۔۔ بغداد میں رہنے والی نوجوان لڑکی نورذان الشماری کو چچا زاد بھائی نے شادی سے انکار پر ق ت ل کر دیا
۔تفصیلات کے مطابق عراق میں نوجوان لڑکی نورذان الشماری کو بے دردی سے ق ت ل کر دیا گیا۔ نورذان کے ق ت ل کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا۔نورذان عراق میں ایک بیکری پر کام کرتی تھی،نورذان پر اس وقت تین لوگوں نے حملہ کر دیا جب وہ کام سے گھر واپس لوٹ رہی تھی۔پولیس نے نورذان کے چچا زاد بھائی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان ابھی بھی فرار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نورذان کی پہلی شادی 13 برس کی عمر میں کی گئی تھی۔پہلی شادی ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی بھی چچا زاد بھائی سے طے کر دی گئی تھی تاہم نورذان نے اس شادی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اس کے کزن نے طیش میں آکر ق ت ل کر دیا۔ عراق کی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نورذان الشماری کے چچازاد بھائیوں نے اعترافِ جرم کر لیا ہے اور کہا ہے کہ نورذان کو خاندانی وجوہات کی بنا پر ق ت ل کیا۔ نورذان گذشتہ کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک تھیں، ان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصقورت تصاویر بھی شئیر کی جا رہی تھیں جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا تاہم اس کے اہلخانہ کو یہ بات ناگوار گزارتی تھی۔انسٹاگرام پر نورذان الشماری کے نام سے موجودہ آئی ڈی کو 45 ہزار سے زائد لوگ فالو کرتے تھے۔ان کی پروفائل سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ زندگی سے بھرپور تھیں سوشل میڈیا پر نورذان الشماری کی تصاویر بہت وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے ان کے قتل کی مذمت بھی کی گئی ہے۔صارفین نے کہا ہے کہ نورذان الشماری کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں