145

بیوی کے جھگڑے سے بچنے کیلئے تھانے کو آگ لگا دی

نئی دہلی: بیوی کے غضب سے بچنے کے لیے شوہر نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا کر گرفتاری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں بیوی کے غصے سے بچنے کے لیے شوہر نے گھر کے قریب پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی اور پھر پولیس کے سامنے گرفتاری بھی پیش کر دی۔

پولیس نے ملزم ڈیوچھاڈا سے جب واقعے کی تفصیلات جانیں تو ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ایسا اپنے بیوی کے غصے سے بچنے کے لیے کیا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کا اپنی بیوی سے پیسوں اور اخراجات کے معاملے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ ان روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آ چکا تھا۔ جن سے جان چھڑانے کے لیے اس نے یہ انوکھا اقدام اٹھایا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ وہ پولیس اسٹیشن کے عقبی علاقے میں رہائش پذیر ہے اور اپنی بیوی کے جھگڑے سے خود کو بچانے کے لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دفعہ 436 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں