131

پی ڈی ایم اجلاس: لانگ مارچ کرنے ،ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ سے استعفوں کی تجویز

کراچی: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس کے دوران لانگ مارچ کرنے اور ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفوں کی تجویز سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اتوار کو کراچی میں حکومت کیخلاف جلسہ کرنا ہے، جس کے لیے پی ڈی ایم کی قیادت شہر قائد پہنچ چکی ہے۔

اسی حوالے سے پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے ، اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ساجد میر، اویس نورانی، آفتاب شیر پاوَ، محمد زبیر اور دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف، قائد ن لیگ اور سینیٹر اسحق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

اجلاس کے دوران پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلائی جائے، اب پانی سے سے اونچا ہو گیا ہے۔

اجلاس کے دوران پی ڈی ایم سربراہ نے ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفوں اور اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کی تجویز دی۔

اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ہوٹل میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران دھکم پیل ہوئی جس کے باعث دروازہ ٹوٹ گیا جس کے بعد انتظامیہ نے متواتوں کو ہوٹل سے باہر نکال دیا۔ ۔

اس سے قبل کراچی میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی طور پر شہر قائد میں ہونے والا جلسہ کامیاب ہو گیا۔

اسی دوران ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پیپلز پارٹی سے رابطہ کریں گے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسا آپ کہیں گے ویسا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں