142

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا وائرس میں مبتلا، خود کو آئسولیٹ کر لیا

جمیکا: (دنیا نیوز) پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو پازیٹو آیا۔ انہوں نے ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد جمیکا میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق 10 روز کیلئے خود کو قرنطینہ کیا ہے، وہ قومی ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مصباح الحق کے علاوہ سکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویسٹ انڈین حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ مصباح الحق کی تیمار داری کیلئے خصوصی میڈیکل سپیشلسٹ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں