148

حریم شاہ نے بڑااعزازاپنےنام کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک )متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے فیس بک کی دنیامیں بڑااعزاز اپنے نام کرلیا۔انسٹاگرام پرسب سے زیادہ متحرک رہنے والی ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی فیس بک پرمقبولیت میں اضافہ ہوگیاہے اس ضمن میں حریم شاہ نے انسٹاگرام پراپنے فیس بک اکائونٹ کاسکرین شاٹ
شیئرکیا۔حریم شاہ کی جانب سے شیئرکیےجانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھاجاسکتاہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرانہیں 29لاکھ صارفین نے انہیں فالو کرلیاہے۔ٹک ٹاک سٹارکے فیس بک اکائونٹ کی جانب نظردوڑائی جائے توان کے فالورز کی تعدادملین میں ہے لیکن حریم شاہ نے اپنے اکائونٹ سے صرف 66صارفین کوفالوکیاہواہے ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرگردش تھیںاس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاتھاکہ ان کے شوہرپیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اورجانی مانی شخصیت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں