142

انگلش بورڈ بھی ٹیم پاکستان بھجوانے سے پہلے سکیورٹی ایشوز کا راگ الاپنے لگا

لاہور(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان ٹیم بھجوانے سے پہلے سکیورٹی ایشوز کا راگ الاپنا شروع کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ خطے میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر مینز اور ویمنز ٹیم بھجوانے سے پہلے سکیورٹی معاملات
کا جائزہ لے گا۔ ترجمان انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق روٹین کے مطابق کسی بھی ٹور سے پہلے سکیورٹی چیک کا ایک طریقہ کار اپنایاجاتا ہے۔فی الحال جاری کردہ شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے 16 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے، مینز ٹیم 2 ٹی ٹونٹی میچز راولپنڈی میں 13 اور 14 اکتوبر کو کھیلے گی۔ دونوں ملکوں کی ویمنز ٹیم بھی ان ہی تاریخوں میں اسی سٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے آمنے سامنے ہوں گی ، 15 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی مینز ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے یواے ای روانہ ہوجائیں گی تاہم ویمنز ٹیم 3 ون ڈے میچز بھی کھیلیں گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 2016ئ میں سکیورٹی ایشوز کی بناپر این مورگن اور ایلکس ہیلز نے بنگلہ دیش کا دورہ بھی نہیں کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں