137

طالبان عالمی برادری کی بات سن رہے ہیں، بہتری کی امید رکھنی چاہئے: اسد مجید

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراسد مجید نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، طالبان عالمی برادری کی بات سن رہے ہیں، بہتری کی امید رکھنی چاہئے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیراسد مجید نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے خطے اور دنیا پر خطرناک نتائج ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان حکومت سنبھالنے کے دوران تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کی توقعات پر توجہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ افغانستان میں جامع حکومت ہی امن کا روڈ میپ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں