126

عائزہ پھر سے دلہن بن گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپراسٹارعائزہ خان کے نئے برائیڈل شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے ۔فوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرعائزہ خان نے اپنے نئے برائیڈل شوٹ کی دلکش تصویریں شیئرکیں۔انسٹاگرام پرشیئرکی گئی تصویروں میں دیکھاجاسکتاہے کہ
عائزہ خان سرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں ۔عائزہ خان کے جوڑے پرگولڈن رنگ کاکام ہواہے ۔جبکہ انہوں نے اس جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کاہی انتخاب کیاہے۔ہردلعزیز عائزہ خان ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ بھی بے حد حسین نظرآرہی ہیں ۔عائزہ خان کی تصویروں پرجہاں پاکستانی صارفین ان کےلیے تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں تووہیں ترک اداکارہ گلثوم علی جانب سے بھی اداکارہ کی خوب تعریف کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں