148

احسان مانی کی کارکردگی سے وزیراعظم ناخوش ، توسیع نہ دینے پرغور

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی کو توسیع نہ دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)میں عدم دلچسپی پر وزیراعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، جس کی بناء پر انہوں نے احسان مانی کو توسیع نہ دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کو اجازت کیوں نہیں دی۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق بھارت عالمی سطح پر کھل کر سازشیں کرتا رہا، چیئرمین پی سی بی غائب رہے، احسان مانی کی مدت ملازمت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین بنانے پر قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں