140

‘میرا بچپن کابل’، بالی وڈ فنکاروں کا افغانستان کی صورتحال پر ردعمل

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بالی وڈ کی معروف شخصیات نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

معروف اداکارہ ریا چکرورتی نے افغانستان میں موجود خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی۔

انہوں نے لکھا کہ اس وقت جب دنیا بھر میں خواتین تنخواہ کی برابری کے لیے لڑ رہی ہیں، افغانستان میں خواتین کو فروخت کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا افغانستان کی خواتین اور غیر ملکیوں کی حالت دیکھ کر دِل ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے عالمی حکمرانوں پر اس کے خلاف آواز اٹھانے پر بھی زور دیا جب کہ آخر میں ریا نے لکھا کہ خواتین بھی انسان ہیں۔

ایک اور بھارتی اداکارہ و ڈائریکٹر ٹِسکا چوپڑا نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی اور اس پر لکھا میرا بچپن کابل۔ انہوں نے تصویر پر دِل ٹوٹنے کا ایموجی بھی بنایا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اداکارہ سونی رازدان نے بھی افغانستان کی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا۔


انہوں نے گزشتہ روز بھارت کے یومِ آزادی پر ٹوئٹ کی کہ جب ایک ملک اپنی آزادی کا دن منارہا ہے تو اس وقت دوسرا ملک اپنی آزادی کھو رہا ہے، یہ دنیا کیا ہے۔
بالی وڈ کے ہدایتکار شیکھر کپور نے بھی افغانستان میں مقیم افراد کیلئے دعا کی اور ان سے اظہارِ یکجہتی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں