198

نصرت فتح علی کو مداحوں سے بچھڑے 24سال گزرگئے

عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی24ویں برسی آج منائی جائے گی ،اس سلسلے میں شوبز حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نصرت فتح علی خان13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے ۔ نصرت نے بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز کئے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ۔

جگر و گردوں کے عارضہ سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث نصرت فتح علی خان صرف 49سال کی عمر میں 16اگست 1997 کو کروڑوں مداحوں کو داغ مفارقت دے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں