159

ڈینیئل میدویڈوف اور رلی اوپیلکا نے راجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

موٹریال: ٹاپ سیڈ ڈینیئل میدویڈوف نے جان اسنر اور رلی اوپیلکا نے سٹیفانوس سٹسپاس کو شکست دے کر راجرز کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

راجرز کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں جاری ہے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل ٹاپ سیڈ روس کے ڈینیئل میدویڈوف نے امریکا کے جان اسنر کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ان کی جیت کا سکور 2-6 اور 2-6 رہا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کے رلی اوپیلکا نے تھرڈ سیڈ یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 7-6، 6-7 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں