110

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کا ڈٹ کر مقابلےکا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے

کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں غضنفر عباس شاہ، عامرعنایت شہانی، علی رضا خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ اور سردار شہاب الدین سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ارکان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے سامنےاپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ہم خیال گروپ کے اعلامیے میں

کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پنجاب میں آئی تو ناکام ہو گی۔ ہم خیال گروپ نے بلدیاتی نظام میں ترامیم کے لیے تین مطالبات پیش کیے اور کہاکہ میئر کا انتخاب براہ راست کی بجائے بالواسطہ کرایا جائے، بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلیں، ٹاؤن کمیٹیاں اور میونسپل کمیٹیاں بحال کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں