148

فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کا ایک اور ساتھی گرفتار

راج کندرا کے ساتھی ابھیجیت بومبل کو فحش فلموں فلموں کی تیاری میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ممبئی پولیس کرائم برانچ کی جانب سے نازیبا فلموں میں ہدایتکاری کرنے کے الزام میں ابھیجیت بومبل کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے گرفتاری کے بعد فحش فلم کیس میں وابستگی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔

ایک بھارتی ماڈل نے راج کندرا کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ویب سیریز اور فلموں میں موقع فراہم کرنے کی لالچ دی گئی تھی جس کے بعد ان سے زبردستی بولڈ سین شوٹ کروائےگئے تھے۔

حال ہی میں ایک بھارتی اداکارہ کو بھی راج کندرا کی موبائل ایپ میں چند پروڈیوسر کے ہمراہ فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن کی درخواست ضمانت بھی سیشن کورٹ نے مسترد کردی ہے۔

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں