186

اشنا شاہ نے ویکسی نیشن کی وجہ سے کورونا کو 9 دن میں شکست دے دی

لاہور :(نیوزڈیسک) کورونا کا شکار ہونیوالی اداکارہ اشنا شاہ ویکسی نیشن کی وجہ سے محض 9 دن میں صحت یاب ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ تقریبا 9دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہیں جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے ویکسی نیشن کروا لی تھی جس کی وجہ سے جلد ٹھیک ہو گئیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ 2 اگست کو کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ اشنا شاہ نےمداحوں سے اپیل کی تھی کہ ضروری ہے کہ اپنی حفاظت کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں ہے اس میں ڈیلٹا ویریئنٹ کو قطعا غیرسنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں