132

نازیہ حسن کو ایسے کھانے کھلائے گئے جن میں زہر تھا، زوہیب حسن کا دعوی

کراچی: (نیوزڈیسک) معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے دعوی کیا ہے کہ لندن کی ایک عدالتی دستاویز ملی ہے جس میں نازیہ نے کہا انہیں ایسے کھانے کھلائے گئے جن میں زہر تھا۔ مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

معروف گلوکاریہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کا دنیانیوز کو انٹرویو، نازیہ حسن کی طلاق اور نجی زندگی سے متعلق 21سال بعد چپ توڑ دی۔ زوہیب حسن کہتے ہیں کہ نازیہ نے مرنے سے پہلے برطانوی عدالت کو دیئے گئے بیان میں اہم انکشاف کئے۔ نازیہ حسن نے لندن میں حلفیہ بیان لکھوایا کہ اسے ایسے کھانے کھلائے گئے جن میں زہر تھا، کہا نازیہ چاہتی تھی بیٹا نانی اور ماموں کے پاس رہے، آج تک اسکی بھی خبر نہیں لی۔

زوہیب حسن کا مزید کہنا تھا کہ نازیہ حسن نے اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت تکالیف سہیں، شادی کے بعد پتا چلا کے شوہرپہلے ہی شادی شدہ تھے۔

دوسری جانب نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے زوہیب حسن کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

نازیہ حسن کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ دنیا نیوز نے حاصل کرلیا جس کے مطابق نازیہ حسن کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی، شمالی لندن کے کورونر مجسٹریٹ نے نازیہ حسن کی موت کی تحقیقات کیں، ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیرہ دسمبر دو ہزار کو جاری کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں