152

جمیکا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان 217 رنز بنا کر آوٹ

جمیکا: (نیوزڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 217 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے عمران بٹ نے 11، اظہر علی 17، فواد عالم 56، محمد رضوان 23، فہیم اشرف 44 اور حسن علی نے 14 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، یوں پاکستان کی ساری ٹیم محض 217 رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈراور جیڈین سیلز نے 3، 3 جبکہ کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل ونڈیز بلے بازوں کیرن پاول اور نکرما بونر کو صفر سکور پر محمد عباس نے شکار کیا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ میزبان ٹیم کو کریگ براتھویٹ لیڈ کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک سبائنا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم چار ٹی 20 میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں