156

سلامتی کونسل میں طالبان کے افغان شہروں پر حملوں کی مذمت سے متعلق مسودہ زیر بحث

نیویارک: (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک مسودے پر بحث کر رہی ہے جس میں افغان شہروں اور قصبوں پر طالبان کے حملوں کی مذمت اور ان پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دی جائے گی۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ایک مسودے پر بحث کر رہی ہے جس میں افغان شہروں اور قصبوں پر طالبان کے حملوں کی مذمت کی جائے گی، افغان امن واستحکام کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں پر پابندیوں کی دھمکی دی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے طالبان کے بڑے شہروں پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں