139

عائشہ عمر چار بہن بھائی، ایک بہن اور ایک بھائی سوتیلا

کراچی: (نیوزڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے سوتیلے بھائی بہن بھی ہیںجو ان کے والد کی پہلی اہلیہ سے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ عمر نے والد کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال کئی سال پہلے ان کی پیدائش سے 2سال بعد کراچی میں ہوا تھا اور وہ 4 بچے چھوڑ کر گئے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے دو بہن بھائی والد کی پہلی اہلیہ سے ہیں جو برطانوی خاتون تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے میری اور بھائی کی اکیلے ہی پرورش کی، انہوں نے دوبارہ شادی بھی نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں