کراچی کنگز کے آنجہانی ہیڈ کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت

پی ایس ایل فائیو کے دوبارہ آغاز پر کراچی کنگز کے آنجہانی ہیڈ کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ڈی کی شکل بنا کر ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے ڈین جونز کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔

کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین جونز کی یاد میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیل رہے ہیں۔ کراچی کنگز کے سابق کوچ ڈین جونزکا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا تھا۔