پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ، عابد علی آؤٹ

پاکستانزمبابوےمیچ فائل فوٹو پاکستانزمبابوےمیچ

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے میچ میں فخر زمان کو فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا جبکہ حارث رؤف ڈویبیو کرتے ہوئے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتدا میں محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو 47رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

اس اوپننگ شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب عابد علی 21 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

پاکستان نے اب تک 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 66رنز بنائے ہیں، امام الحق اور بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدییدی، حارث رؤف اور عماد وسیم۔

زمبابوے: شمو چبابا(کپتان)، سکندر رضا، برینڈ ٹیلر، برائن چاری، ٹنڈائی چسورو، کریگ ایرون، ویزلے میڈھویرے، کارل ممبا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاروا اور شان ولیمز۔