کرکٹ سٹیڈیم میں زمبابوے کرکٹ میچز کے لیےاہم ٹریفک پلان جاری

 ٹریفک پولیس پلان فائل فوٹو ٹریفک پولیس پلان

ٹریفک پولیس نے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم میں زمبابوے کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

کرکٹ میچ ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں 30اکتوبر تا 10نومبر تک منعقد ہوں گے۔

سکیورٹی کے پیش نظر ڈبل روڈ کو دونوں اطراف سے تا اختتام میچ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔ 

شہریوں کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کے متبادل روٹ فراہم کے گئے ہیں.

تاہم مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ اور 9thایونیو سے ڈبل روڈ ٹرن تک ٹریفک مکمل بند ہو گی اور گاڑیوں کو آرٹ کونسل، پولٹری انسٹیوٹ میں پارک کروایا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے 301اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

سکیورٹی کے پیش نظرمشکوک گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ کالے شیشیے ، بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلو ں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ٹریفک لاءانفورسمنٹ کے ساتھ شہریوں کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں گئیں۔