کھیل کے میدان سے بڑی بریکنگ نیوز: مصباح الحق نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ، وجہ کیا بنی ؟ تازہ ترین خبر

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کے پاس قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے عہدے تھے تاہم انہوں نے اب ان عہدوں میں سے ایک چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مصباح الحق باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے عہدہ چھوڑنے کے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ دو بڑے عہدے ہونے کی وجہ سے مصباح الحق پر دبائو بھی تھا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بھی جا رہا تھا۔ان کی پرعہدوں کے لحاظ سے کافی پریشر تھا اور ان کے کام پر بہت انگلیاں اٹھائی جاتی تھیں ۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق اس وجہ سے کافی پریشان تھے اور جلد اس معاملے کو حل کرنا چاہتے تھے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق اس وجہ سے ناخوش بھی تھے کہ جو لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے انہیں سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے گزشتہ برس چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس اثنا ہیڈ کوچ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے ہیں، ایک ہی وقت میں 2 عہدے رکھنے پر انہیں کرکٹ کے مختلف حلقوں اور شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ انگلینڈ ٹور میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر مصباح کی پرفارمنس پر بھی سوال اٹھنے لگے تھے۔ مصباح الحق آج چیف سلیکٹر کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس فیصلے کی وجوہات بھی بیان کریں گے تاہم ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ ہیڈ کوچ کے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ مصباح الحق کو گزشتہ برس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بھی بنایا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا اس حوالے سے کہنا تھا یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ اگر ایک ہی شخص کے پاس ذمہ داریاں ہوں گی تو خراب پرفارمنس پر ان ہی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔