علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے کا وقت اور دن تبدیل, جمعہ کے بجائے ہفتے کو ہوگا

علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے کا وقت اور دن تبدیل, جمعہ کے بجائے ہفتے کو ہوگا تصیلات کے مطابق جمعہ کی شب مقامی ہسپتال میں *'تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال  کے بعد نماز جنازہ بروز جمعہ مینار پاکستان گروانڈ میں ادا کرنے کا نماز جمعہ کے بعد ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ۔تاہم علامہ خادم حسین رضوی کے ملک بھر میں موجودہ عقیدت مندوں کے لیے ملک بھر سے شرکت کرنے اور کم وقت میں لاہور پہنچ جانے میں مشکلات کو مدنظر رکھا تحریک لیبک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ اور آخری دیدار کا دن بروز یفتہ بوقت 10 بجے بمقام منیار پاکستان گروانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ۔رات گے ہونے والے وقت اور دن کی تبدیلی نماز جنازہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائے کے لیے کیا گیا ہے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے ملک بھر میں عقیدت مندوں کے وجہ سے یہ فصیلہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا۔جسکی وجہ سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کو پونے 9 بجے کے قریب شیخ زید اسپتال لایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خادم حسین رضوی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ خادم حسین رضوی کی موت کی تصدیق کے لیے (ای سی جی) بھی کی گئی۔ خادم حسین رضوی کی میت گرینڈ بیٹری اسٹاپ ملتان روڈ پر ان کی رہائشگاہ پہنچادی گئی ہے۔  تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہے خادم حسین رضوی کی وفات کے حوالے سے بعض عناصر نے متضاد خبریں بھی پھیلانے کی کوشش کی لیکن تحریک لبیک پارٹی کے عہدیداران نے اس کی سختی سے تردید کر دی علامہ خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ *خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی۔* خادم حسین رضوی نے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔