چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ چل بسے

 چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ چل بسے

 جسٹس وقار سیٹھ 16 مارچ 1961ء کو ڈی آئی خان میں پیدا ہوئے۔1977 میں کینٹ پبلک سکول پشاور سے میٹرک  اور 1981 میں اسلامیہ کالج پشاور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ 1985 میں خیبر لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی جبکہ 1986ء میں پشاور یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کیا۔انہوں نے 1985ء میں لوئر کورٹس سے اپنی وکالت کا آغاز کیا اور 1990ء میں ہائیکورٹ میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں شروع کیں۔ مئی 2008ء میں سپریم کورٹ میں وکالت شروع کی۔ ایڈیشنل جج کی حیثیت سے 2011 میں اپنی فرائض کی انجام دہی کا آغاز کیا۔ اس دوران وہ بینکنگ جج، پشاور ہائیکورٹ میں کمپنی جج بھی رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سب آرڈینیٹ جوڈیشری سروس ٹربیونل پشاور کے رکن بھی رہے۔ انہوں نے 28 جون 2018ء کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے حیثیت سے حلف اٹھایا اور اب بھی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات تھے۔

 پشاور مرحوم چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ کل کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی. (ترجمان)