حضرت محمدﷺ رہتی دُنیا تک انسانوں کے لیے نمونہ ہیں! وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

 وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم عمران خان

حضرت محمدﷺکی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے، وزیراعظم عمران خان کا خصوصی ٹوئٹ، اپنی ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت شیئر کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت شیئر کر کے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا گیا:

وزیراعظم عمران خان نے آیت رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا شیئر کی اور ساتھ کہا کہ حضرت محمدﷺکی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے خطاب کے دوران بھی حضرت محمدﷺ کی ذات کی عظمت بیان کی گئی تو اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرنے اور کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔