سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ہفتوں کی مہلت کیوں دی ؟ جانیے اس خبر میں

سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ہفتوں کی مہلت کیوں دی ؟ جانیے اس خبر میں فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب کو قواعد و ضوابط کی تیاری کےلیے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب قواعد و ضوابط سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی قواعد و ضوابط کے متعلق رپورٹ عدالت میں نہیں آئی؟ اس پر پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ نیب رولز بنا کر صدر کو بھیجے تھے لیکن صدرمملکت نے یہ اعتراض لگا کر واپس کر دیے کہ وزارت قانون کے ذریعے رولز بھجوائیں۔

پراسیکوٹر جنرل نیب نے عدالت سے 6 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی تیار کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔