سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 10 محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈائیورشن پلان جاری کر دیا

سٹی ٹریفک پولیس ملتان فائل فوٹو سٹی ٹریفک پولیس ملتان

ملتان میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 10 محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈائیورشن پلان جاری کر دیا

زرئع کے مطابق ملتان میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 10 محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے اور 10 محرم الحرام کو اندرون شہر، ڈیرہ اڈہ سے بطرف بوہڑ گیٹ صبح سے ٹریفک بند رکھنے کا فصلہ کےدیا ہیں۔  ملتان میں سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق چونگی نمبر 14 سے بطرف خونی برج، نواں شہر سے بطرف گھنٹہ گھر ٹریفک بند رہیگی، اور چوک شاہ عباس
سے پل شیدی لال، چوک شہیداں سے بطرف حرم گیٹ پر بھی ٹریفک بند رہے گی۔ اسکے علاوہ دولت گیٹ سے خونی برج کی ٹریفک صبح سے ہی بند رہے گی۔

عوام الناس متبادل راستے کے طور پر ڈیرہ اڈہ سے نواں شہر کی طرف ٹریفک استعمال کر سکتے ہیں۔ اور پل موج دریا سے ہائی کورٹ موڑ سے چونگی نمبر 1 سے غوث الاعظم روڈ کی طرف سے ٹریفک استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ چونگی نمبر 9 سے  بوسن روڈ اور خانیوال روڈ بھی استعمال کریں گے۔ ڈبل پھاٹک سے بطرف وہاڑی چوک جانے والے حضرات پرانا شجاع آباد روڈ کی طرف سے جائیں گے ۔

ٹریفک حسن سوالی سے ڈبل پھاٹک آجا سکے گی اور 11 بجے دن کے بعد  LMQ روڈ، پل موج دریا سے بطرف چونگی نمبر 9 ٹریفک بند رہے گی۔  چونگی نمبر 9 سے بطرف پل موج دریا، MDA چوک تمام اطراف رضا آباد پلی تمام اطراف سے بند رہے گا۔ اسکے علاوہ وام الناس شہر سے چوک قذافی اور لاہور کی طرف جانے کے لیے پل موج دریا سے نواں شہر، ڈیرہ اڈہ، عزیز ہوٹل، پرانا شجاع آباد روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ اور ل موج دریا سے ہائی کورٹ موڑ سے چونگی نمبر1 سے غوث الاعظم روڈ والا روڈ استعمال کر سکیں گے۔

چونگی نمبر  09 سے بوسن روڈ اور خانیوال روڈ استعمال کریں گے اور 10 محرم الحرام کو کینٹ صدر بازار صبح سے ہی بند رہے گا۔

11بجے دن کے بعد عزیزہوٹل چوک سے بطرف کینٹ چوک، ڈیرہ اڈہ سے کینٹ چوک، KFC چوک سے SSP چوک، ہائی کورٹ موڑ سے خان پلازہ، ایمپیریل چوک سے خان پلازہ، تمام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔

عوام الناس ہائیکورٹ سے مظفر گڑھ، شجاع آباد جانے کے لیے براستہ KFC چوک، طارق موڑ، ابدالی مسجد موڑ، ڈیرہ اڈہ، عزیز ہوٹل کا راستہ استعمال کریں گے۔ رینج آفس چوک سے آنے والی ٹریفک ایمپیریل چوک، شنگریلا چوک، مال پلازہ چوک، بجلی گھر چوک، عزیز ہوٹل چوک کے راستے شہر کی طرف جا سکے گی۔

شیر شاہ روڈ سے آنیوالی ٹریفک، پرانا شجاع آباد روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک عزیز ہوٹل سے ڈیرہ اڈہ کا راستہ استعمال کرے گی۔ کسی بھی قسم کے ٹریفک پرابلم کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔ ٹریفک پولیس