153

کورونا کا زور: مزید 141 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 4199 نئے مریض

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 141 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 199 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 83 ہزار 742، سندھ میں 4 لاکھ 24 ہزار 139، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 243، بلوچستان میں 31 ہزار 928، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739، اسلام آباد میں 96 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں