مخالفین کا دھاندلی کا شور اصل میں ان کی ہار ہے: مراد سعید

مظفر آباد: (نیوز ڈیسک) مراد سعید نے کہا ہے کہ مخالفین کا دھاندلی کا شور اصل میں ان کی ہار ہے، پرچی چیئرمین آزاد کشمیر کو بھی سندھ بنانا چاہتے ہیں، 25 جولائی کو عوام انہیں مسترد کر دیں گے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہے، آزاد کشمیر میں سرکاری وسائل مسلم لیگ ن کے پاس ہیں، مخالفین کا دھاندلی کا شور اصل میں ان کی ہار ہے، آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے، ابو بچاؤ تحریک والے آزاد کشمیرمیں تحریک لے کر آئے ہیں،
مراد سعید کا کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین نے کہا آزاد کشمیر کو بدل دیں گے، پرچی چیئرمین آزاد کشمیر کو بھی سندھ بنانا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے سندھ کو پسماندہ صوبہ بنا دیا، سندھ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، بلاول کو فرزند زرداری کہنے پر پوری پارٹی مجھ پر ٹوٹ پڑتی ہے، پیپلز پارٹی دور میں سب سے زیادہ ڈرون حملے ہوئے۔