حریم شاہ ترکی میں بڑی مشکل میں پھنس گئی

پاکستان شو بز انڈسٹری کی متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ اس وقت ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ ایک بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سیر و تفریح کی غرض سے ترکی میں موجود حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی اس مشکل کا اظہار کیا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ متنازعہ ٹک ٹاکر ترکی کے کسی بیوٹی سیلون میں موجود ہیں اور اپنے بالوں کو کلر کروا رہی ہیں۔
اس دوران اپنی مشکل کا حال سناتے ہوئے حریم شاہ کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ وہ اس وقت تر کی میں ایک بیوٹی سیلون میں موجود ہیں اور یہاں کے اسٹاف کو اردو سمجھ میں آ رہی ہے اور نہ انگریزی۔
پریشان حال ٹک ٹاکر نے بتایاکہ اگر بیوٹی سیلون کے عملے کو انگریزی آتی تو وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے ہی عملے کو بات سمجھا دیتیں، اُنہیں اسٹاف کے ساتھ بات کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ ابھی تک کی ساری بات بھی اُنہوں نے عملے کو اشاروں میں سمجھائی ہے۔