بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارتی کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یشپال شرما دل کی دورہ پڑنے کے باعث موت واقع ہوگئی ہے۔
سابق کرکٹر یشپال شرما کا 66 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔
66 سالہ یشپال شرما نے37ٹیسٹ اور42 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی۔
یشپال شرما 1983 کےورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔وہ 1983 کے عالمی کپ میں بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔
یشپال 1979 سے 1983 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر کا اہم حصہ تھے۔ انہوں نے کچھ برسوں تک سلیکٹر کے طور پر کام کیا۔
انہوں نے 37 ٹیسٹ میچوں میں 33 اعشاریہ 45 کی اوسط سے 1ہزار 606 رنز بنائے۔
یشپال نے بھارت کی جانب سے 42 ون ڈے میچوں میں 28 اعشاریہ 48 کی اوسط سے 883 رنز بنائے۔