تصویر میں موجود چیتا تلاش کریں

سوشل میڈیا میں حال ہی میں ایک پہیلی یا ایک تصویر بہت وائرل ہورہی ہے اور بہت مشکل بھی تصور کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر یا پہیلی کا درست جواب اب تک 10 میں سے صرف چند لوگ ہی دے سکے بقیہ تمام کے جواب غلط ثابت ہوئے ہیں۔
اوپر دی جانے والی تصویر کو ذرا غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ اس تصویر میں چیتا کہاں ہے۔
اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں ایک پہاڑ موجود ہے جس میں چیتا چھپا ہوا ہے جو کہ آپ کو ڈھونڈنا ہے۔
تو کیا آپ کو چیتا مل گیا؟
اگر نہیں تو ذرا حاضر دماغ ہوجائیں اور اپنی تیز نگاہوں کا استعمال کریں۔
اگر آپ چیتے کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آپ کافی حاضر دماغ اور تیز ہیں اور اگر جواب نہیں ملا تو ہم آپ کی مدد کریں گے۔
اب نیچے دی جانے والی تصویر اور اس پر موجود دائرے کو دیکھیں ، آپ کو جواب مل جائے گا۔