کورونا کے وار جاری: مہلک وائرس مزید 47 جانیں لے گیا، 2545 مریضوں کا اضافہ

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 689 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 111، سندھ میں 3 لاکھ 51 ہزار 6، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، بلوچستان میں 28 ہزار 588، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 163، اسلام آباد میں 84 ہزار 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 52 لاکھ 48 ہزار 785 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 689 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 852، سندھ میں 5 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 377، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 596 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔