منال کی بری عادت سے متعلق مداح کے سوال پر احسن کا دلچسپ جواب

اداکارہ منال خان کے منگیتر اداکار احسن محسن نے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
انسٹاگرام پر احسن محسن کی جانب سے سوال جواب کا سیشن رکھا گیا جس دوران مداحوں نے احسن سے منال سے متعلق مختلف اور دلچسپ سوالات کیے۔
ایک مداح نے احسن سے سوال کیا کہ منال سے متعلق کچھ ایسا بتائیں کہ جسے ہم نہ جانتے ہوں ؟سوال کے جواب میں احسن محسن نے لکھا کہ منال رات 12 بجے کے بعد بھوت بن جاتی ہے، اداکار کی جانب سے جواب کے آخر میں مزاحیہ ایموجی بھی شیئر کی گئی۔
ایک صارف نے اداکار سے سوال کیا کہ منال کی کوئی ایک بری عادت بتائیں، اس سوال کے جواب میں اداکار نے اپنا نام احسن محسن اکرام لکھا۔
ایک اور صارف کی جانب سے اداکار سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سرپرائز ہوگا۔