صرف کھلاڑی اور کوچز پر ملبہ نہیں ڈال سکتے، مصباح الحق

ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا کہ صرف کھلاڑی اور کوچز پر ملبہ نہیں ڈال سکتے۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارکردگی کو کبھی ڈیفنڈ نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم قصوروار ہے ، ہم بطور ٹیم ناکام ہوئے ہیں ، فیلڈ اور بولنگ پلان پر عملدرآمد نہیں ہوا ، مشکل صورتحال میں سیدھے سیدھے کیچ چھوٹ جانا نقصان کا باعث بنتا ہے۔
ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پہلے دو میچ کنڈیشن کی وجہ سے ہار گئے ، بڑا ٹوٹل تھا جسکو ہمیں ڈیفنڈ کرنا چاہیے تھا ، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتی لیکن یہ سیریز بلکل مختلف تھی ، ہمیں بھی امید نہیں تھی کہ اس سیریز میں ایسی کارکردگی دکھائیں گے۔
مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئینٹی سیریز سے پہلے بابر اعظم اور رضوان کا فارم مین آنا خوش آئند ہے ، انگلینڈ کے خلاف سیریز ہمارے لئے آف کلر سیریز تھی ، بولرز کی کارکردگی اس سیریز مین اچھی نہیں رہی ، ہم مڈل آرڈر کا مسئلہ سنجیدگی سے حل کرنا چارہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ ایک سیریز یا چند میچز کے بعد کسی کو ہٹانے کی باتیں درست نہیں ، کئی سیریز جیتیں ، میچز جیتے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔