پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا قلندرز کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف

جیک ویدرالڈ نے 48، سرفراز نے 34 اور اعظم خان نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرزکو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دے دیا۔
ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ کی اننگز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز میں ہی عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد جیک ویدرالڈ، سرفراز احمد اور اعظم خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔
کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔
جیک ویدرالڈ 48 اور اعظم خان 33 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
لاہور قلندرز کے جیمز فاکنر نے 3 جبکہ محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔